• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن ’مرگ بر سرمچار‘ کی کامیابی دشمن قوتوں کیلئے ایک پیغام ہے، چیئرمین سینیٹ

صادق سنجرانی-- فائل فوٹو
صادق سنجرانی-- فائل فوٹو

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ آپریشن ’مرگ بر سرمچار‘ کی کامیابی دشمن قوتوں کے لیے ایک پیغام ہے۔

آپریشن ’مرگ بر سرمچار‘ انجام دینے پر پاک فوج کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن مسلح افواج کی مثالی صلاحیت اور پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اپنے ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند قوم ہے لیکن اس عزم کو کمزوری کی علامت نہ سمجھا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پوری قوم پاکستانی مسلح افواج کی لگن اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید