• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک کو بھی نہیں چھوڑوں گا، عامر، سلمان اور شاہ رخ تینوں کو لوں گا، روہت شیٹی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار روہت شیٹی ان دنوں اپنی ویب سیریز انڈین پولیس فورس کی ریلیز کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں۔ 

جس میں سدھارتھ ملہوترا، شلپا شیٹی اور ویویک اوبرائے مرکزی کرداروں میں ہیں۔ جبکہ وہ اجے دیوگن کے لیڈ رول سنگھم اگین کی شوٹنگ بھی کر رہے ہیں اور یہ دونوں پروجیکٹ ان کے کوپ یونیورس کا حصہ ہیں۔

اس حوالے سے بطور ہدایتکار جب ان سے بھارتی میڈیا کی جانب سے پوچھا گیا، کیا وہ شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان میں سے کس کو اس سیریز میں شامل کریں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ تینوں کو لوں گا۔ ایک کو بھی کیوں چھوڑ دوں۔

جب پرستاروں نے پوچھا کہ کیا ان کا ان تینوں کے حوالے سے پہلے ہی کوئی پلان تھا؟ تو انہوں نے کہا، آرام آرام سے، ابھی بہت وقت ہے، ابھی پوری انڈسٹری کو کوپ بنا دیں گے، ٹینشن مت لیں، کوئی نہیں بچے گا، ایک ہمارا الگ سے پولیس فنکشن ہوگا، جس پر زور دار قہقہہ لگا۔

یاد رہے کہ روہت شیٹی نے شاہ رخ خان کے ساتھ آخری فلم چنئی ایکسپریس کی تھی جو بہت ہٹ ہوئی۔

روہت شیٹی نے کہا وہ چنئی ایکسپریس جیسی فلم دوبارہ بنانا چاہتے ہیں، اگر مجھے کوئی ایسی اسٹوری ملی تو میں ایک نئی فلم بناؤں گا۔

دریں اثنا روہت کی نئی آنیوالی سیریز انڈین پولیس فورس امیزون پرائم پر  19 جنوری کو ریلیز ہوگی، جو ان کا ڈیجیٹل ہدایتکاری میں ڈیبیو بھی ہوگا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید