• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور کی روہت شیٹی کے ساتھ نئی فلم کی تصدیق

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ کرینہ کپور نے روہت شیٹی کے ساتھ نئی فلم کی تصدیق کردی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر بتایا کہ وہ روہت شیٹی کی اگلی فلم میں کام کریں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور حیدرآباد میں شوٹنگ کیلئے موجود ہیں، انہوں نے سیٹ سے تصویر شیئر کی اور ڈائریکٹر کو ٹیگ کیا۔


تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرینہ سڑک کے بیچ میں کھڑی ہیں اور ایک گاڑی پلٹ کر گر رہی ہے۔

کیونکہ روہت شیٹی کی فلموں میں اکثر گاڑیوں کو تہس نہس ہوتے ہوئے دکھایا جاتا ہے اس لیے اداکارہ نے کہا کہ کیا مجھے یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ میں کس کیلئے شوٹنگ کر رہی ہوں؟

انہوں نے کہا کہ روہت شیٹی کے ساتھ میری چوتھی فلم ہے اور یقیناً آخری نہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید