مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور ان کے خاندان نے قربانیاں دیں اور جیلیں کاٹیں۔
سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس حلقے سے صوبائی اسمبلی کی سیٹ نہ جیت سکے تھے، اس کا قصور آپ کو نہیں دے سکتا، دھاندلی کی گئی تھی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جس طرح آج یہاں رونق ہے اسی طرح 8 فروری کو رونق ہوگی۔