• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ مقبول باقر کا کراچی کی تمام شاہراہوں کی مرمت کا حکم

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر—فائل فوٹو
نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر—فائل فوٹو

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر نے شہری انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ کراچی کے تمام چھوٹی بڑی شاہراہوں کی مرمت ہونی چاہیے۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر کی زیرِ صدارت کراچی میں شہری سہولتوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں نگراں وزیرِ بلدیات سندھ، میئر کراچی، چیئرمین پی اینڈ ڈی سمیت دیگر شریک ہوئے۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں کہ تمام سڑکیں بہتر ہوں اور نکاسی کا نظام درست کام کرے۔

اجلاس میں سیکریٹری بلدیات سندھ منظور شیخ نے نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی کے تمام ٹاؤنز نے اپنی اسکیمز بھیجی ہیں۔

سیکریٹری بلدیات منظور شیخ نے بتایا کہ حیدر آباد کی آٹوبھان سڑک کے ساتھ نالے کی اسکیم ریوائیز ہوئی ہے، جس پر 476.9 ملین روپے خرچ ہوں گے۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر نے ہدایت کی کہ حیدر آباد کی آٹو بھان سڑک اور نالے کی اسکیم اہم ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نگراں وزیرِ اعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لیاقت لائبریری بہتر طریقے سے کام کر رہی ہے، لیاقت آباد سپر مارکیٹ کی حالت خراب ہے، یہ سپر مارکیٹ 4 منزلہ ہے اور اس میں 900 چھوٹی بڑی دکانیں ہیں،جن کا 5.3 ملین روپے کرایہ آتا ہے، لیاقت آباد سپر مارکیٹ کی جگہ بلند عمارت مارکیٹ بنانی چاہیے۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر نے ہدایت کی لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے کرائے داروں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اس موقع پر کراچی ٹریفک انجینئرنگ بیورو کو 5 کروڑ روپے گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا۔

سیکریٹری بلدیات نے نگراں وزیرِ اعلیٰ کو بتایا کہ تمام ٹی ایم سیز سے تفصیلات لی جا رہی ہیں۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے مہران ہائی وے پر کام تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

سیکریٹری ورکس نے بریفنگ میں بتایا کہ کام شروع ہو چکا ہے جس کے تحت ابتدائی طور پر نالے بنائے جا رہے ہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بریفنگ میں بتایا کہ کے ایم سی شہر میں شجر کاری شروع کر رہی ہے، کورنگی، کڈنی سینٹر اور کلفٹن میں اربن فاریسٹ بنائے ہیں، کیٹی بندر کے پاس دامنِ کوہ جیسی اسکیم پر کام ہو رہا ہے۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو شہر میں صفائی بہتر کرنے کی ہدایت کی جس پر سالڈ ویسٹ کے حکام نے انہیں بتایا کہ ضلع جنوبی میں نئی کمپنی آئی ہے، انہوں نے کام بہتر کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید