• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی خان تا ملتان موسیٰ پاک ایکسپریس ٹرین شٹل سروس کا آغاز

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ڈیرہ غازی خان سے ملتان تک موسیٰ پاک ایکسپریس ٹرین شٹل سروس کا آغاز کر دیا گیا۔

 ڈیرہ غازی خان میں موسیٰ پاک ایکسپریس ٹرین شٹل سروس کا آغاز وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور وفاقی وزیر اویس لغاری نے کیا۔ 

شٹل ٹرین روزانہ دن 11 بجے ڈی جی خان سے براستہ کوٹ ادو و مظفر گڑھ ملتان جائے گی، جس کا کرایہ 450 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ 

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ہم نے علاقے کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا۔

 انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو سفری  سہولتیں فراہم کرنے کا عزم ہے۔ 

حنیف عباسی نے کہا  کہ لوگ شٹل سروس سے ملتان اور وہاں سے پاکستان کے کسی بھی شہر جا سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید