ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی میتیں کل پاکستان کے حوالے کی جائیں گی۔
چاغی ضلعی انتظامیہ کے مطابق 8 پاکستانیوں کی میتیں براستہ تفتان پاکستان لائی جائیں گی، جنہیں وصول کرنے اور آبائی علاقے بھجوانے کے انتظامات کرلیے گئے ہیں۔
اس سے قبل ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی فہرست جاری کر دی گئی تھی۔
پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کے مطابق بہاولپور کے 8 محنت کش پاکستانی ایران کے شہر مہرستان میں قتل ہوئے، جن میں محمد عامر، محمد دلشاد، محمد ناصر، ملک جمشید، محمد دانش، محمد نعیم، غلام جعفر اور محمد خالد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ایران کے علاقے سیستان میں 12 اپریل کو قتل کیے گئے مزدوروں کا تعلق بہالپور سے تھا۔