متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی اب کراچی کے نمائندوں کو ملنے والا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کراچی کے عوام نے ایم کیو ایم کے جلسوں میں آکر اپنے حقیقی نمائندوں کو انتخابات سے پہلے ہی مینڈیٹ دے دیا ہے،21 جنوری کو اس مینڈیٹ پر مہر لگے گی۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 21 جنوری کو ایم کیو ایم پاکستان کا جلسہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقے 75 سال سے جمہوریت کیلئے قربانی دیتے رہے۔ کراچی کے عوام کی رائے ایم کیو ایم کے انتخابی جلسوں میں سامنے آگئی۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا اہل کراچی نے جلسوں میں شرکت کر کے اپنا مینڈیٹ پہلے ہی دے دیا ہے۔