کراچی کے علاقے کورنگی میں شادی سے ایک روز قبل قتل ہونے والے نوجوان اسامہ جاوید کا قاتل اس کا دوست نکلا۔
پولیس کے مطابق مقتول کے دوست طلحہٰ نے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ اسامہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔
طلحہٰ کو حراست میں لے لیا ہے، دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔
پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی ہے۔
پولیس کے مطابق گاڑی سے خون کے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔
نوجوان اسامہ جاوید کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق شادی سے ایک روز قبل نوجوان اسامہ جاوید کے قتل کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں عوامی کالونی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتول کے والد نے بتایا ہے کہ جمعے کی رات بیٹے اسامہ کی مایوں کے لیے دلہن کے گھر جانا تھا کہ مقتول اسامہ کا دوست طلحہٰ اسے گھر لینے آیا تھا۔
مقتول کے والد کے مطابق دلہن کے گھر سے واپس آنے پر پتہ چلا کہ اسامہ گھر پر موجود نہیں، اسامہ کے فون پر کال کی تو فون بند ملا۔
ایف آئی آر کے مطابق ہفتے کومعلوم ہوا کہ عوامی کالونی میں نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔