نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجسنی (این سی سی آئی اے) کے 4 ڈائریکٹرز کے استعفے منظور کر لیے گئے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز چوہدری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شعیب ریاض کا استعفی بھی منظور کیا گیا اور ان کی خدمات واپس کر دی گئی ہیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصمہ مجید کا استعفیٰ بھی نیشنل فارنزک ایجنسی جوائن کرنے پر منظور کر لیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ چاروں افسران کا این سی سی آئی سے استعفیٰ 20 نومبر سے منظور کیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے این سی سی آئی اے کے افسر سرفراز چوہدری پر سنگین الزامات عائد کیے تھے، محمد شعیب ریاض ڈکی بھائی کیس کے تفتیشی افسر تھے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان پر اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔