• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلط بیانی ہے کہ 90 فیصد لوگ پانی خرید کر پیتے ہیں: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو 

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ یہ غلط بیانی ہے کہ کراچی میں 90 فیصد لوگ پانی خرید کر پیتے ہیں، کراچی کو درکار پانی کا صرف نصف وفاق سے ملتا ہے۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایسے بھی علاقے ہیں جہاں 24 گھنٹے لائن میں پانی آتا ہے، کراچی کے مسائل کے حل کے لیے حکومت کام کر رہی ہے، کراچی کا معاملہ آتا ہے تو ہر شخص اپنی اپنی سیاست کرتا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی ٹرانسپورٹرز سے مسلسل رابطے میں رہتی ہے، ٹرانسپورٹرز کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرتے ہیں، یقین دلاتا ہوں کہ مستقبل میں بھی ٹرانسپورٹرز کو اعتماد میں لیں گے، ٹرانسپورٹرز نے ثابت کیا احتجاج پر امن طریقے سے بھی ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ونڈ کوریڈور کی موجودگی کے باوجود کوئلہ پلانٹ لگائے گئے۔

پروگرام میں شریک وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس 16 کھرب روپے آتے ہیں، ساڑھے 8 کھرب صوبوں اور ساڑھے 8 کھرب قرض میں چلے جاتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید