اساتذہ کے خلاف قابلِ اعتراض مواد سوشل میڈیا پر ڈالنے والے طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے پشاور میں کارروائی کی اور طالب علم کو گرفتار کر لیا۔
این سی سی آئی اے حکام کے مطابق مذکورہ طالب علم کے خلاف مقدمہ نجی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی مدعیت میں درج ہے۔
این سی سی آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ تحقیقات میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ گرفتار ملزم کے زیرِ استعمال ہونا ثابت ہوا ہے۔