• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: مرکزی جمعیت اہلحدیث کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان

عابد شیر علی--- فائل فوٹو
عابد شیر علی--- فائل فوٹو

فیصل آباد میں مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کے نمائندگان نے مسلم لیگ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ جمعیت اہلحدیث کو گلے سے لگایا ہے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ معیشت اور مختلف مسائل کا حل صرف نواز شریف کی قیادت ہے۔

علاوہ ازیں طلال چوہدری نے کہا کہ الیکشن کا دور ہے اور عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ پاکستان کو کیسے آگے لے جانا ہے، صرف انہیں ووٹ دیں جو ماضی میں آپ کے بچوں کے مستقبل کے لیے کام کر چکے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی ہر گلی اور محلہ گواہی دے گا کہ نواز شریف نے ملکی ترقی میں کردار ادا کیا، آپ کا ووٹ اس قیادت تک جائے گا جس نے پاکستان کی ترقی کا رخ تعین کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کا نشان بینگن، کسی کا ریڈیو ہے، یہ سب لوگ ن لیگ میں آنے کے خواہش مند ہیں، آزاد امیدوار عوام کا ووٹ لے کر اپنی قیمت بڑھانا چاہتے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ آزاد امیدوار ہمدردی کا ووٹ لے رہے ہیں، ایک بھی ترقیاتی کام نہ کرانے والے آج ظلم ہو رہا ہے کی گردان کر رہے ہیں جبکہ ہماری قیادت سمیت عہدیداروں نے سختیاں جھیلی ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ 10 سال کے لیے خیبر پختون خوا اور 5 سال پنجاب میں آپ نے کیا؟ ہم سے پاکستان کی ترقی کا موازنہ کرو۔

طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف سے کہا گیا کہ عوام کے لیے کسی پیکج کا اعلان کر دیں، نواز شریف نے کہا کہ میں سچ کے ساتھ عوام کے پاس جا کر ووٹ مانگوں گا، ان کےدورِ حکومت میں پیٹرول اور ڈیزل سمیت تمام اشیاء سستی تھیں۔

قومی خبریں سے مزید