• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ میں اسٹاف کی سروس فائلیں چوری، مقدمہ درج، تحقیقات جاری

 
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بیوٹمز یونیورسٹی میں اسٹاف کی سروس فائلیں چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

کوئٹہ سے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسسز (بیوٹمز) انتظامیہ کے مطابق پرو وائس چانسلر سمیت عملے کی 40 سے زائد فائلیں چوری ہوئی ہیں۔ 

یونیورسٹی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ چوری کی گئی فائلوں میں یونیورسٹی ڈائریکٹرز، ڈین اور گریڈ 19 اور 20 کے افسران کی فائلیں شامل ہیں۔ 

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق سروس فائلوں کی چوری کا مقدمہ ایئر پورٹ تھانے میں درج کروادیا ہے۔ 

دریں اثنا پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بیوٹمز یونیورسٹی میں فائلیں چوری ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید