• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے چینی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعاون مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات علاقائی امن اور استحکام کی مشترکہ سوچ پر قائم ہیں۔

پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کی مشترکہ سوچ پر قائم ہیں۔

اس موقع پر چینی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین ہر طرح کے حالات میں اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی نائب وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کےلیے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کیا۔

چینی نائب وزیر خارجہ نے سی پیک منصوبوں کےلیے سیکیورٹی انتظامات پر چین کے اطمینان سے بھی آگاہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید