پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 12 بچے انتقال کر گئے۔
اس حوالے سے محکمۂ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ نمونیا سے انتقال کرنے والے بچوں کی عمریں 2 ماہ سے 12 سال تک ہیں۔
محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 2 بچے نمونیا کے باعث انتقال کر گئے۔
صوبائی محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 491 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 230 بچوں میں نمونیا کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمۂ صحت نے بتایا کہ پنجاب میں رواں سال نمونیا سے انتقال ہونے والے بچوں کی تعداد 194 ہو گئی جبکہ لاہور میں رواں سال نمونیا سے 45 بچے انتقال کر چکے ہیں۔