پشاور ہائیکورٹ نے خیبر اور ایوب میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا عمل روک دیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں خیبر اور ایوب میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے اپنے تحریری حکم نامہ میں کہا کہ نگراں حکومت کے پاس انتظامی اختیار نہیں۔ ایسے فیصلے منتخب حکومت کرسکتی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ سیکشن 230 کے تحت نگراں حکومت کے پاس محدود اختیارات ہوتے ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ بہتر ہوگا نگراں حکومت دونوں یونیورسٹیوں سے متعلق فیصلہ منتخب حکومت پر چھوڑ دے۔
عدالت عالیہ نے مزید کہا کہ نگراں حکومت ایسی پالیسی طے نہ کرے جس سے آنے والی منتخب حکومت کو مشکلات ہوں۔