محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی، جس کے تحت جائز اور ناجائز ہر قسم کا اسلحہ لے کر گھومنے اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 8 فروری کو عام انتخابات میں سیکیورٹی خطرات کی اطلاعات ہیں، دہشتگردی کے علاوہ امیدواروں میں لڑائی جھگڑے کے بھی امکانات ہیں۔
اس میں مزید کہا گیا کہ دفعہ 144 کے تحت جائز اور ناجائز سمیت ہر قسم کا اسلحہ لے کر نکلنے اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی بھی دفعہ 144 کے زمرے میں آئے گی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔
حکومت پنجاب کے جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ 12 فروری تک کیا گیا ہے۔