مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نامعلوم افراد کنونشن کے باہر سے میرے نواسے ارسلان کو اٹھا کر لے گئے۔
ملتان میں تحریک انصاف کے زیرِ اہتمام جاوید ہاشمی کی رہائشگاہ پر ورکرز کنونشن تھا۔
ایک بیان میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز کو میرے گھر کنونشن میں شرکت سے روکا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کنونشن کے اطراف میں سادہ کپڑوں میں موجود ہے۔
دوسری جانب سی پی اوصادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے کسی ورکرز کنونشن کی اجازت نہیں لی، پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت کنونشن جلسہ کی پیشگی اجازت لینا ضروری ہے۔
صادق علی ڈوگر کا کہنا ہے کہ اجازت کے بغیر کنونشن کرنے پر گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔