• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی مہم کے دوران مریم نواز کو ’سونے کا ہار‘ پہنا دیا گیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کا گزشتہ روز ننکانہ صاحب کے جلسے میں شاندار استقبال کیا گیا۔

میونسپل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ جلسے میں بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔ مسلم لیگ (ن) نے ننکانہ صاحب میں سیاسی پاور شو کیا۔

اس موقع پر مریم نواز کو دختر ننکانہ صاحب، این اے 112 سے ن لیگی امیدوار ڈاکٹر شذرہ منصب علی نے ’سونے کا ہار‘ بطور تحفہ پہنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس کے علاوہ مقامی سکھ رہنما سردار سرجیت سنگھ نے سابق وزیراعظم کو تلوار تحفے میں پیش کی۔

بعدازں نواز شریف اور مریم نواز نے جلسے کے شرکا سے خطاب بھی کیا۔