لاہور میں تحریک لبیک کے دفتر پر فائرنگ کا مقدمہ بادامی باغ تھانہ میں درج ہوگیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ 11 نامزد اور 10 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
پی پی 146 سے امیدوار اکرم رضوی نے پولیس کو بتایاکہ پی پی 147 مدنی چوک میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر ریاض خان اور عاطف عرف ٹوکہ سمیت دیگر مسلح افراد آئےجنہوں نے مجھے للکارا اور مارا کہ تم غزالی سلیم بٹ کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے کون ہوتے ہو۔
اُنہوں نے بتایا کہ مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مجھے اور میرے ساتھیوں اسامہ، مشتاق، افضال طاہر، طیب اختر بٹ اور آفاق بٹ کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔
ایف ائی آر میں الزام لگایا گیا کہ ملزمان نے غزالی سلیم بٹ کی ایما پر فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلایا۔