مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے استفسار کیا ہے کہ کیا کوئی بابائے قوم کی نشانی کو جلاسکتا ہے؟
نارووال کے ایجنسی موڑ پر جلسے سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ مخالفین کے پاس ووٹ مانگنے کے لیے کوئی کارکردگی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ قصے، لطیفے سنا کر اور منتیں کر کے عوامی حمایت حاصل نہیں کی جاسکتی، سابقہ الیکشن کے ہمارے مخالف حلقے چھوڑ کر بھاگ چکے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پوچھتا ہوں کیا کوئی بابائے قوم کی نشانی کوجلاسکتا ہے؟ کیا کوئی سیاسی جماعت چھاؤنیوں پرحملہ کر سکتی ہے؟
اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو انڈہ اور مرغی کے پیچھے لگایا اور دیے وہ بھی نہیں۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ آزاد امیدواروں کو آپ کے ووٹ بیچنے ہیں۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک خدا، رسول اور کتاب ہماری طاقت ہے۔