پاکستانی معروف اداکار عمران عباس کی بھارتی پنجابی ڈیبیو فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ کا ٹریلیر اور پہلا گانا جاری ہوگیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار عمران عباس نے مختلف پوسٹس شیئر کرتے ہوئے اپنی بھارتی پنجابی ڈیبیو فلم کا پوسٹر، ٹریلیز اور گانا شیئر کردیا ہے۔
اس سے قبل ’جی وے سوہنیا جی‘ گزشتہ برس 6 اکتوبر کو ریلیز ہونا تھی، لیکن فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوئی اور اب یہ 16 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تاہم قابل ذکر بات یہ ہے کہ آج ریلیز ہونے والے اس فلم کے پہلے گانے سے معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم بھی طویل عرصے بعد ایک بار پھر بھارتی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ رہے ہیں۔
’جی وے سوہنیا جی‘ کا ٹائٹل سانگ عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس فلم میں اداکار عمران عباس کے مد مقابل سمی چاہل مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔