اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران جج محمد بشیر کی طبیعت خراب ہوگئی۔
جج کا جیل اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا، جس کے باعث توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔
آج ہونے والی سماعت میں عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کا 25 سوالات پر مشتمل سوال نامے پر مبنی 342 کا بیان قلمبند کیا۔
اس کیس میں بانی پی ٹی آئی کا 342 کا بیان کل ریکارڈ کیا جائے گا اور وکلاء صفائی کی جانب سے گواہوں کی فہرست عدالت میں پیش کی جائے گی۔
دوسری طرف بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے عدالت میں حق جرح بحال کرنے کی درخواست دائر کی، اس پر دلائل سننے کے بعد جرح کا حق بحال کرنے کی استدعا مسترد کردی۔
اس کے ساتھ ہی وکلاء صفائی نے 342 کا بیان ریکارڈ کرنے کےلیے 2 دن کا وقت دینے کی درخواست بھی دائر کی، عدالت نے یہ استدعا میں مسترد کرتے ہوئے آج ہی بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت میں آج 6 بار وقفہ کیا۔