• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام انتخابات: پشاور میں 577 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین قرار



عام انتخابات 2024 کیلئے پشاور میں 577 حساس ترین، 655 حساس اور 48 پولنگ اسٹیشنز نارمل قرار دیے گئے ہیں، شہر میں مجموعی طور پر 1280 پولنگ اسٹیشنز پر پولیس تعینات ہوگی۔

خیبر پختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور میں حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر 2 ہزار 885، حساس پر 2 ہزار 620 اہلکار تعینات ہوں گے، نارمل پولنگ اسٹیشنز پر 144 اہلکار تعینات ہوں گے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ 1 ہزار 170 خواتین پولیس اہلکار بھی الیکشن کے دن تعینات کی جائیں گی، نارمل پولنگ اسٹیشنز میں 3 اہلکار، حساس میں 4 اور حساس ترین پر 5 اہلکار تعینات ہوں گے۔

حساس ترین اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر مزید نفری بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے، شہر میں 100 سے زیادہ ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی گئی، ہاٹ اسپاٹس پر خصوصی کیمروں سے لیس اہلکار تعنیات ہوں گے، پولنگ کے دن تمام انتظامات کا جائزہ الیکشن سیل سے لیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انتظامات کا جائزہ لینے کے لیےخصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، سب ڈویژن لیول پر مانیٹرنگ سسٹم اور فوکل پرسن تعینات ہوں گے، پولیس اہلکاروں کو باڈی کیمز لگانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید