لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس شاہد جمیل خان کی جانب سے استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس شاہد نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا، انہیں 2029ء میں ریٹائر ہونا تھا۔
استعفے کے متن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج کے منصب پر رہنا میرے لیے باعث اعزاز تھا، ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، میں نے زندگی کے ایک نیا باب شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جسٹس شاہد جمیل خان 2014ء میں لاہور ہائیکورٹ کے جج کے عہدے پر تعینات ہوئے تھے۔
جسٹس شاہد جمیل خان نے اپنے استعفے میں یہ اشعار بھی لکھے ہیں:
آزاد کا اندیشہ حقیقت سے منور-----محکوم کا اندیشہ گرفتار خرافات
محکوم کو پیروں کی کرامات کا سودا-----ہے بندہ آزاد خود اک زندہ کرامات
اقبال ! یہاں نام نہ لے علم خودی کا-----موزوں نہیں مکتب کیلئے ایسے مقالات