• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللّٰہ کا شکر ہے میری انتخابی مہم پرامن رہی، ایمل ولی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے میری انتخابی مہم پرامن رہی۔

چارسدہ کے علاقے اتمانزئی میں جلسے سے خطاب میں ایمل ولی خان نے کہا کہ بعض لوگ نہیں چاہتے تھے کہ میں انتخابی مہم کے لیے نکلوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں، اللّٰہ کا شکر ہے میری انتخابی مہم پرامن رہی، ہم تو الیکشن کے دن بھی پرامن ماحول چاہتے ہیں۔

اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر نے مزید کہا کہ تمام امیدواروں کو کہتا ہوں کہ الیکشن کے دن پرامن رہیں، اگر کسی نے رویہ بدلا تو ہم بھی نمٹنا جانتے ہیں۔

ایمل ولی خان نے یہ بھی کہا کہ ہم خدمت کے لیے کسی وزارت کے محتاج نہیں، کتاب کو ووٹ دینےسے جنت یا دوزخ نہیں ملنی۔

قومی خبریں سے مزید