• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوور سیز پاکستانیوں کی بھی الیکشن پر نظریں ہیں لیکن وہ ووٹ کا حق نہ ملنے پر اداس ہیں۔

دبئی میں سماجی تنظیم کی جانب سے منعقدہ تقریب میں بابر غوری اور اویس مظفر بھی شریک ہوئے۔

شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی الیکشن کے بعد معیشت میں بہتری کےلیے پُرامید ہیں۔ 

انکا کہنا تھا کہ پاکستان جاکر ووٹ دینا ہے، بہت سے پاکستانی پُرعزم ہیں، جبکہ اوورسیز پاکستانی خواتین کا کہنا ہے کہ پاکستان جا کر ووٹ دینا فی الحال مشکل ہے۔ 

اس موقع پر متعدد اوورسیز پاکستانیوں کی رائے تھی کہ ہمیں بیرون ملک ووٹ ڈالنے کی سہولت دی جائے۔ 

سابق وفاقی وزیر بابر خان غوری نے کہا کہ الیکشن گہما گہمی یقیناً مس کر رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف ملک سے کوٹہ سسٹم ختم کر چکے، اب میرٹ پر عمل کریں۔

خاص رپورٹ سے مزید