• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بل گیٹس کی بیٹی، جینیفر گیٹس نے اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع آمد کا اعلان کر دیا

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

امریکی تاجر، سرمایہ کار، مصنف اور مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کی بیٹی جینیفر گیٹس نے اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع آمد سے متعلق اعلان کیا ہے۔

جنیفر گیٹس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اس خوشخبری کا اعلان کیا ہے اور ساتھ میں اپنے مسلم شوہر نائل نصر کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

جینیفر نے اپنی 16 ماہ کی بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’لیلیٰ کو ترقی دے کر بڑی بہن بنا دیا گیا ہے۔‘


اس پوسٹ پر جینیفر کی والدہ، میلنڈا فرینچ گیٹس نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے خوشی اور محبت کا اظہار کیا ہے اور ساتھ میں دل کا ایموجی بھی بنایا ہے۔

یاد رہے کہ 28 سالہ جینیفر نے 16 اکتوبر 2021ء کو اپنے دوست، ایک مصری مسلم نوجوان نائل نصر سے شادی کی تھی۔

اس جوڑے نے مارچ 2023ء میں اپنے ہاں پہلی اولاد، لیلیٰ کو خوش آمدید کہا تھا۔

خاص رپورٹ سے مزید