• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کو ہزیمت کا سامنا، مہنگا جنگی بحری جہاز ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ کو اس وقت شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ساڑھے تین ارب پائونڈز کی بھاری لاگت سے تیار کیا جانے والا مہنگا جنگی جہاز نیٹو کی جنگی مشقوں میں شرکت سے چند لمحات قبل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا۔برطانیہ کی رائل نیوی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، طیارہ بردار جنگی بحری جہاز ایم ایچ ایس کوئین ایلزابیتھ کا پروپیلر شافٹ ٹوٹ گیا جس کے باعث اسے جنگی مشقوں میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔ پروپیلر شافٹ کے جس حصے میں خرابی پیدا ہوئی ہے وہ جہاز کو دائیں طرف موڑنے میں مدد کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس خرابی کو دور کرنے اور مزید مرمت کیلئے اب اس جہاز کو مزید چند ماہ کیلئے پورٹ پر رکھا جائیگا۔

دنیا بھر سے سے مزید