• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کے بعد ایرانی وزیر دفاع کا پہلا دورہ چین

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کے وزیر دفاع جنرل عزیز نصیرزادہ اسرائیل سے جنگ کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر چین کے شہر چینگداؤ پہنچ گئے ہیں۔ وہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس آج جمعرات کے روز منعقد ہوگا، جس میں خطے کی سکیورٹی ، دفاعی تعاون، اور رکن ممالک کے درمیان مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دورہ چین کے دوران، وزیر دفاع عزیز نصیرزاده اجلاس سے خطاب کریں گے اور تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ یہ دورہ ایران کی علاقائی سکیورٹی پالیسی اور بین الاقوامی دفاعی تعاون میں سرگرم کردار کی ایک اہم کڑی سمجھا جا رہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید