• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اسرائیل جنگ بندی؛ مسجد اقصیٰ کو 12 روز بعد مکمل طور پر کھول دیا گیا

کراچی(نیوزڈیسک)ایران اسرائیل جنگ بندی؛ مسجد اقصیٰ کو 12 روز بعد مکمل طور پر کھول دیا گیامسیحیوں کے مقدس ترین چرچ "کنیسہ القیامہ" اور یہودیوں کی "دیوار گریہ" کو بھی 12 روز بعد کھول دیا گیا۔مسجد اقصیٰ سمیت بیت المقدس کے دیگر مقدس مقامات کو 12 دن بعد عوام کے لیے کھول دیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق ایران اسرائیل جنگ کے آغاز پر ہی مقبوضہ بیت المقدس کو بند کردیا گیا تھا اور سوائے مذہبی پیشوا اور انتظامیہ کے کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔جمعے کی نماز کے لیے بھی بہت کم تعداد میں فلسطینیوں کو عبادت کی اجازت دی گئی تھی اور پھر دوبارہ بند کردی گئی تھی۔ علاوہ ازیں مقبوضہ بیت المقدس میں مسیحیوں کے مقدس ترین چرچ "کنیسہ القیامہ" اور یہودیوں کی "دیوار گریہ" کو بھی 12 روز کی بندش کے بعد عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید