پیرس (اے ایف پی) جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے اپنے مشن کے دوران پہلی بارزمین کے پڑوس میں ایک نیا سیارۂ خارجہ دریافت کیا ہے جو کہ نظام شمسی سے باہر ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق یہ ایک نایاب موقع ہے جب زمین کے قریب واقع ایک چھوٹے سیارے کی براہِ راست تصاویر حاصل کی گئی ہیں۔2022 میں فعال ہونے کے بعد سے یہ طاقتور خلائی دوربین اب تک ہزاروں نوری سال دور کہکشاؤں، سیاروں اور نظام شمسی سے باہر کی دنیاؤں کا مشاہدہ کر چکی ہے۔ تاہم اس سے پہلے اس کا زیادہ تر استعمال پہلے سے دریافت شدہ سیاروں کے ماحول، ساخت اور کیمیائی خصوصیات کو جانچنے کے لیے کیا جا رہا تھا۔