لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی آبی جارحیت نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے دیگر ممالک کیلئے بھی خطرہ بنتی جارہی ہے۔ بھارت گنگامعاہدہ معطل کر کے بنگلہ دیش کاپانی روکنےکی بھی تیاری کر رہا ہے۔ ایک بھارتی اخبار کے مطابق پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطلی کے بعد اب بھارت نےبنگلہ دیش سے گنگا آبی معاہدے پرنظرثانی کافیصلہ کرلیا۔ بنگلا دیش کے ساتھ 1996 میں بھارت نے 30 سالہ معاہدہ کیا تھاجو 2026 میں ختم ہونے والاہے۔ گنگا معاہدے کی شق نمبر 12 کے مطابق اس معاہدے کی تجدید فریقین کی باہمی رضامندی سے کی جائے گی۔