• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرک: پی ٹی آئی اور جے یو آئی کارکنوں کے جھڑپ کی ویڈیو سامنے آگئی


خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کارکنوں کے درمیان گزشہ روز ہونے والی جھڑپ کی ویڈیو سامنے آگئی۔

دونوں پارٹیوں کے کارکنوں میں کلوٹ کے مقام پر ریلی کے دوران ہاتھا پائی ہوئی تھی۔

جس وقت دونوں پارٹیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تب پی ٹی آئی کارکنان کڑاپی گراؤنڈ اور جے یو آئی کے کارکنان جیل چوک جا رہے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کرک میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بغیر اجازت جلسہ کرنے پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں بھی ہاتھا پائی ہوئی تھی۔

مشتعل کارکنوں نے پولیس کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے تھے، پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی گئی تھی، جس میں دو افراد زخمی ہوئے تھے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) تخت نصرتی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جلسہ کرنے کی اجازت نہیں لی تھی، پی ٹی آئی ورکرز کی طرف سے پتھراؤ کے باعث پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔