خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بغیر اجازت جلسہ کرنے پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوگئی۔
مشتعل کارکنوں نے پولیس کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے، پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی گئی، جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) تخت نصرتی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے جلسہ کرنے کی اجازت نہیں لی تھی، پی ٹی آئی ورکرز کی طرف سے پتھراؤ کے باعث پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ جلسے سے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو خطاب کرنا تھا۔