پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کر کے ان کی نرسریوں کو تباہ کرنا ہوگا۔
بلاول بھٹو نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس تھانے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اس سانحے سے متعلق اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پولیس کے بہادر جوانوں کے قاتلوں کو خون کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا۔