• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے 25 ہزار سے زائد نوجوانوں کو فری آئی ٹی کورس کروا رہے ہیں، حافظ نعیم

حافظ نعیم الرحمان: فوٹو فائل
حافظ نعیم الرحمان: فوٹو فائل 

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے 25 ہزار سے زائد نوجوانوں کو فری آئی ٹی کورس کروارہے ہیں۔

 لیاقت آباد ڈاک خانے  میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اہلیان لیاقت آباد بھتہ خوروں، وڈیروں کے آلہ کاروں کو پھر مسلط نہیں ہونے دینا، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے کے الیکٹرک کو ہم پر مسلط کیا ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ  اقتدار میں آنے کے بعد کراچی کے نوجوانوں کیلئے فری آئی ٹی یونیورسٹی بنائیں گے،  ہم آج کا اجتماع کشمیریوں کے نام پر کرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی نے کلین سویپ کیا تھا، ٹیم تیار ہے، اگر نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید