• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ساحر شمشاد کی سعودی وزیر دفاع پرنس خالد بن سلمان سے ملاقات

nچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالدبن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر پاک سعودی دفاعی تعاون بڑھانے کیلیے اسٹریٹجک سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ورلڈ ڈیفنس شو میں پاکستان کی مختلف تنظیموں کے اسٹالز کا بھی دورہ کیا اور الفتح 2 میزائل کے اسٹال کا افتتاح کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف اور چیف آف رائل سعودی لینڈ فورسز سے بھی ملاقات کی۔

قومی خبریں سے مزید