چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منتخب ہونے کے بعد محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کا دورہ کیا۔
محسن نقوی نے این سی اے میں ہونے والے تعمیراتی کام کو روکنے کے احکامات دے دیے۔
نئے چیئرمین پی سی بی نے اس موقع پر مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں، جن میں سابق کپتان بابراعظم بھی شامل ہیں، جو این سی اے میں پریکٹس کے لیے موجود تھے۔
محسن نقوی نے اس کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تعمیراتی کام کام جائزہ لیا اور اُس کو فوری طور پر روکنے کے احکامات صادر کیے۔
نئے چیئرمین پی سی بی کے مطابق تعمیراتی کام کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے پلیئرز روم کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کا بھی حکم دیا۔