لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا کی الیکشن رزلٹ سے متعلقہ درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
سلمان اکرم راجا نے عدالت عالیہ لاہور میں الیکشن رزلٹ جاری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس علی باقر نجفی نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا، جو کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کے روبرو کہا کہ ہم اس وقت ووٹوں کی گنتی کی بات نہیں کر رہے، یہ ایک رُول کی خلاف ورزی کا کیس ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق رزلٹ کے مرتب ہونے کے عمل میں امیدوار کا وہاں ہونا ضروری ہے۔
وکیل نے یہ بھی کہا کہ دراصل عدالت کے سامنے یہ سوال ہے کہ کیا امیدوار کی عدم موجودگی میں نتیجہ مرتب ہو سکتا ہے؟
درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہماری موجودگی میں صرف 13 پولنگ اسٹیشنوں کا نتیجہ مرتب ہوا تھا۔
اس پر سرکاری وکیل نے دلیل دی کہ اگر ان کو انتخابات سے متعلق کوئی شکایت ہے تو الیکشن کمیشن میں جائیں۔