سابق سینیٹر لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ ہمیں جعلی الیکشن منظور نہیں، ریاست کو بند گلی میں دھکیل دیا گیا۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران لشکری رئیسانی نے کہا کہ یہاں لوگوں کی رائے کی بجائے بند کمروں میں فیصلوں کے ذریعے حکومت بنائی جاتی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ روز مجھے پیغام دیا گیا کہ آپ کو سیٹ دوبارہ دیں گے، اس پر میں نےجعلی نظام کاحصہ بنے سےانکار کیا۔
لشکری رئیسانی نے مزید کہا کہ ہمیں جعلی الیکشن منظور نہیں، ریاست کو ایک بند گلی میں دھکیل دیا گیا ہے۔
Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates