• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر: شمیم حیدر سیّد

صحفحات: 208 ، قیمت: 400روپے

ناشر: ایسٹرن پبلشرز، راول پنڈی۔

فون نمبر: 5678910 - 0322

زیرِ نظر کتاب کے مصنّف بنیادی طور پر شاعر ہیں، لیکن ایک صحافی کی حیثیت سے بھی اُن کی نمایاں شناخت ہے۔ دورانِ طالبِ علمی ریڈیو سے پروگرام کیے، پی ٹی وی کے مختلف پروگرامز میں بھی بحیثیت میزبان شریک ہوتے رہے ہیں۔’’حلقہ اربابِ ذوق‘‘ کے سیکریٹری رہے۔ شمیم حیدر سیّد کا حلقۂ احباب خاصا وسیع ہے کہ تعلقاتِ عامّہ کے آدمی ہیں اور شاید اِسی لیے ان کی شاعری پر ہر شعبۂ زندگی کی نمایاں شخصیات نے اظہارِ خیال کیا ہے، ایک طویل فہرست ہے، کس کس کے نام دیے جائیں۔

نیز،’’ خواب رنگ، اُجالے ساتھ رہنے دو، خواب بنیاد بنے، چراغِ نور، دُکھ سُکھ کا ساتھی، محبّت کا سفیر، خزینہ اور باتوں سے خوش بُو آئے،‘‘ اُن کی پچھلی کتابوں کے نام ہیں۔اس کتاب میں حمد، نعت، مناقب، سلام، ملی نغمے، قطعات، نظمیں اور غزلیں سب ہی کچھ شامل ہے۔ پیش لفظ نسیم سحر اور دیباچہ ڈاکٹر مقصود جعفری نے تحریر کیا ہے۔

یاد رہے، شمیم حیدر سیّد کو ادبی ذوق وَرثے میں ملا ہے۔ اُنہوں نے اپنے والد، سیّد ابو محمّد رضوی کی روایت ہی آگے بڑھائی۔ اس کتاب کا ظاہر و باطن ایک ہے کہ شاعری بھی اعلیٰ اور طباعت بھی معیاری۔شمیم حیدر کو نظم اور غزل دونوں پر یک ساں قدرت حاصل ہے، جب کہ ان کی تقدیسی شاعری بھی فکر و نظر کے دریچے وا کرتی ہے۔