بیلاروس کے صدر الیگزینڈرلوکاشینکو اور وزیرِ اعظم شہباز شریف مری پہنچ گئے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف بیلاروس کے صدر کو مری میں دیے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز گزشتہ روز سے مری میں ہیں۔
واضح رہے کہ بیلاروس کے صدر 3 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔
گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر کے درمیان دو طرفہ ملاقات میں باہمی تعاون اور اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔
شہباز شریف نے وزیرِ اعظم ہاؤس آمد پر بیلاروس کے صدر کو خوش آمدید کہا تھا جس کے بعد انہوں نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا تھا۔