• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: شبّیر ناقد

صفحات: 144، قیمت: 700روپے

ناشر: اردو سخن، اردو بازار، چوک اعظم(لیّہ)، پنجاب۔

فون نمبر: 7844094 - 0302

ظہور احمد فاتح کا شمار اُن قلم کاروں میں ہوتا ہے، جن کے نزدیک ادب عبادت کا درجہ رکھتا ہے۔ان کی کتابوں کی تعداد دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے زندگی میں لکھنے پڑھنے کے سِوا کچھ نہیں کیا۔کتاب کے مصنّف، شبّیر ناقد بھی کمال کے آدمی ہیں، اُنہوں نے بھی اپنی زندگی، زبان وادب کے فروغ کے لیے وقف کر رکھی ہے اور کتاب کے آخر میں اپنی کتابوں کی فہرست بھی دی ہے۔ ویسے اگر ظہور احمد فاتح کی کتابوں کے نام بھی درج کردئیے جاتے، تو کوئی حرج نہ تھا۔ زیرِ نظر کتاب چار ابواب پر مشتمل ہے۔ 

باب اوّل، ظہور احمد فاتح کا نظریۂ ادب برائے ادب، باب دوم، ظہور احمد فاتح کا نظریۂ ادب برائے زندگی، باب سوم، ظہور احمد فاتح کے اخلاقی آدرش اور باب چہارم، ظہور احمد فاتح کی ترجیحاتِ فکروفن کا اجمالی جائزہ۔ ظہور احمد فاتح کو’’ شاعرِ ہفت زباں‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔یوں تو اُنھوں نے تمام اصنافِ سخن میں طبع آزمائی کی، لیکن غزل اُن کی پہچان ہے اور اُس دَور میں بھی اُن کی غزل روایت سے جڑی ہوئی ہے کہ جس عہد میں جدیدیت کے نام پر کیا کیا تماشے نہیں ہو رہے۔