• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنم جنگ پردیس میں غمگین، روتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

گزشتہ برس امریکا منتقل ہونے والی پاکستانی اداکارہ صنم جنگ دیار غیر میں بسنے والوں کے غم کا تجربہ کرکے رو پڑیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اداکارہ  اپنوں سے دور پردیس میں رہنے والوں کا دکھ بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

صنم جنگ نے امریکا سے روتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں انہیں اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ چند خوشگوار لمحات گزارتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے تاہم اداکارہ اپنے والدین، بہن، رشتے داروں اور وطن عزیز کو یاد کرتے ہوئے روتی ہوئی بھی دکھائی دیں۔

انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ ملا جلا احساس ہے، کبھی لگتا ہے کہ سب چھوڑ کر کہیں دور چلے جاؤ اور کبھی حالات سے سمجھوتہ کرلو۔

اداکارہ نے دیار غیر میں بسنے والوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے اس ویڈیو کو ان کے نام کیا اور لکھا کہ بےشک مشکل کے بعد اچھے دن بھی آئیں گے۔

صنم جنگ کی مذکورہ ویڈیو پر متعدد شوبز شخصیات نے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ان کا حوصلہ بھی بڑھایا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ صنم جنگ گزشتہ برس جولائی میں پاکستان سے امریکا منتقل ہوئی تھیں۔

صنم جنگ امریکا منتقل ہونے کے چند ہی ہی ماہ بعد واپس والدین سے ملنے پاکستان بھی آئی تھیں اور انہیں سرپرائز دیا تھا اور اس حوالے سے انہوں نے وی لاگ بھی شیئر کیا تھا۔

شوہر اور بچوں کے ہمراہ امریکا منتقلی کے بعد صنم جنگ نے قطعی طور پر شوبز سے دوری اختیار کی ہوئی ہے۔

تاہم وہ اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں اور اپنے وی لاگز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید