• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھاندلی پر احتجاج کرنے والے عوام کو تکلیف نہ دیں، سرفراز بگٹی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلوچستان کے رہنما سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والے صوبے کے عوام کو تکلیف نہ دیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت سازی کےلیے پیپلز پارٹی کے نمبر پورے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن بلوچستان میں ہمیں حکومت بنانے کا واضح پیغام دے چکی، ن لیگ صوبے میں ہماری اتحادی ہوگی۔

پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کے عوام نے بڑا مینڈیٹ دیا ہے، آزاد ارکان بھی پیپلز پارٹی میں آرہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہارنے والی کچھ قوم پرست جماعتیں واویلا کر رہی ہیں، دھاندلی کیخلاف احتجاج کرنے والے بلوچستان کے عوام کو تکلیف نہ دیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ دھاندلی کیخلاف رجوع کرنے کےلیے قانونی فورمز موجود ہیں۔

قومی خبریں سے مزید