• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلی میں قانون و انصاف اور آئین کی پاسداری کیلئے آواز بلند کرونگا ، بیرسٹر اسامہ فضل

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ بار کی طرف سے نو منتخب ایم پی اے بیرسٹر اسامہ فضل کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے بیرسٹر اسامہ فضل نے کہا کہ اسمبلی میں وقت کی ضرورت کے تحت قانون و انصاف اور آئین کی پاسداری کے لئے آواز بلند کروں گا پاکستان کے معاشی استحکام اور جمہوریت کی بقاءکے لئے ضروری ہے کہ آئین و قانون کی پاسداری کے تحت تمام سیاسی جماعتیں اپنا کردار ادا کر کے محب وطن ہونے کا ثبوت دیں، ملتان ہائیکورٹ بار ایک تاریخی بار ہے جو اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے ،اس موقع پر صدر بار رانا آصف سعید جنرل سیکرٹری مہر حسیب قادر،نائب صدر رابعہ منال،سابق صدر میاں عادل مشتاق اور لائبریری سیکرٹری مہر النساءنے نو منتخب ایم پی اے بیرسٹر اسامہ فضل کو سوینیئرپیش کیا۔