• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: شوہر نے 7 ماہ کی حاملہ ناراض بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں شوہر نے سسرال جا کر 7 ماہ کی حاملہ ناراض بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شنکر نے اپنی بیوی سپنا کو اس کے بہنوئی کے گھر آکر ملنے کے بہانے بلایا، سپنا 5 ماہ سے اپنی بہن کے گھر میں مقیم تھی اور شوہر کے ساتھ ناراضی چل رہی تھی۔

روی شنکر اور سپنا کی جنوری میں شادی ہوئی تھی اور چند دنوں بعد وہ ناراض ہوکر اپنی بہن  کے گھر چلی گئی تھی، تاہم آج صبح ملزم اپنی بیوی کو  مکان کی پہلی منزل پر ایک کمرے میں لے جاکر دروازہ بند کردیا، چند لمحوں بعد وہاں سے چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دینے لگیں۔

مقتولہ کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سپنا اپنے شوہر کے سامنے رحم کی اپیلیں کرتی رہی مگر اس نے بے رحمی سے اس پر چاقو سے حملہ کیا، پولیس کے مطابق ملزم نے پہلے اس کا گلا کاٹا اور پھر متعدد چاقو کے وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اس دوران سپنا کی بہن اور دیگر رشتہ داروں نے دروازہ کھولنے کی کوشش کی تو وہ اندر سے بند تھا، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی، جو موقع پر پہنچی اور دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو کمرے میں سپنا کی خون میں لت پت لاش پڑی تھی، جبکہ روی شنکر بھی  وہیں موجود تھا جس نے پولیس کو گرفتاری دے دی۔  

مقتولہ سپنا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور پولیس نے روی شنکر کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید