کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں ڈاکو پیٹرول پمپ کے منیجر سے 18 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ پیٹرول پمپ کا منیجر رقم لے کر بینک میں جمع کروانے جارہا تھا، دو موٹر سائیکلوں پر تین ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر واردات کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔ اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں۔